امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مشی گن (ڈیلی گرین گوادر)امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے، مشتبہ شخص کیمپس کے پاس کے علاقے سے پیدل آیا۔ حملہ آور نے مشی گن یونیورسٹی کے کیمپس کے ہال میں داخل ہو کر متعد د گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے کئی طلبا زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے تمام طلبا کو ہاسٹلزاور کیمپس تین دن کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد کی ابھی کنفرم نہیں اور تمام طلبا اور یونیورسٹی ا سٹاف کومحفوظ مقامات پر شفٹ کیا جائے گا۔ ایسٹ لانسنگ کیمپس 50,000 گریجوایٹ اور انڈر گریجوایٹ طلبا زیر تعلیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے