سیکرٹری صحت بلوچستان نے صوبے کے 9 اضلاع میں ہونے والے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے اپنے دفتر میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکر 7 روزہ انسداد مہم کا آغاز کیا ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹرسید زاہد شاہ دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیا سے بات چیت میں سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے9 اضلاع کی37یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران575کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2021 سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ماحولیاتی میں بھی اپریل 2021 سے پولیو وائرس ملنے کی تصدیق نہیں ہوئی یہ سب انسداد پولیو کے مسلسل مہم چلانے اور ٹیمو ں کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال مسلسل پولیو کیس رپورٹ نہ ہونے ہر بین الاقوامی طور پر صوبے کو پولیو فری قرار دیا جاسکے گا انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق انسداد پولیو صوبے کے انتہائی حساس 9اضلاع کے37 حساس یونین کونسلز اور رفیوجز کیمپ میں ہوگی کوئٹہ کے یونین کونسل پنجپائی‘ قلعہ سیف اللہ کے دو یونین کونسلز‘پشین کے چار یونین کونسلز چمن کے پانچ یونین کونسلز قلعہ عبداللہ کے چھ یونین کونسلز چاغی کے نویونین کونسلز لورالائی تین یونین کونسلز نوشکی کے چار یونین کونسلز اورژوب کے تین یونین کونسلز شامل ہیں۔ جہاں لوگوں کی نقل وعمل زیادہ ہونے سے کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے، پولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔