گوادر میں ملکی اور غیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں،راناثناء اللہ
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملکی اورغیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔گوادر میں وزیرداخلہ کی زیرصدارت انسداددہشتگردی اور غیرملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں راناثناءاللہ نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات پرعملدرآمدمیں ہرگزکوتاہی نہ برتی جائے۔
راناثناءاللہ نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پرسیکیورٹی اداروں میں خالی آسامیاں پرکی جائیں، سیکیورٹی اداروں کی بھرتیوں میں مقامی افرادکو ترجیح دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کوفول پروف سیکیورٹی مہیاکی جائے، سی پیک کےتحت تمام منصوبوں کا ایک فیصد سیکیورٹی کیلئے مختص کیا گیا۔ ملکی اورغیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔