کراچی، 8 سالہ بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) گلستان جوہر بلاک 10 میں ایک بچہ عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔کراچی کے علاقہ گلستان جوہر کے بلاک 10 میں آٹھ سال کا بچہ عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 8 سالہ محمد ارشد کے نام سے ہوئی جب کہ بچے کی لاش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے اطلاع ملتے ہی ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی اور افسوسناک حادثے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے