دشتگوران میں کسی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، میرپسند خان مینگل

قلات (ڈیلی گرین گوادر) سیاسی وقبائلی رہنماء میرپسندخان مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ڈسٹرکٹ سوراب تحصیل دشتگوران کے روڈ کے لئے جو ٹینڈر ہوا ہے اور جن لوگوں کے زمینوں سے یہ راستہ ہوکر گزرجاتا ہے سب کو معلوم ہے کہ یہ متنازعہ زمینیں اور متنازعہ علاقہ ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کے وہ پہلے اس مسئلے کو حل کریں جو ٹھیکیدار علاقے میں کام کرنے آئینگے ان سے گزارش ہے کہ وہ دشتگوران میں کام کرنے کے نیت سے نہ آئے اگر مینگل قوم کی طرف سے انکا کوئی بھی نقصان ہوا تو وہ اپنے زمہ دارخود ہوگا لہذا دشتگوران کا مسئلہ حل ہونے تک کسی بھی صورت میں یہاں کوئی بھی کام نہیں کرسکتاہم دو قبائل پہلے سے ہی آپس کی رنجشوں کی وجہ سے تباہو چکے ہیں مزید ہمارے رنجشیں بڑھانے کی کوشش نہ کرے لہٰذا جس نے یہ اسکیم منظورکروائی ہے وہ اپنا فنڈکو کسی اور جگہ پر لگائیں دشتگوران میں کسی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے