ہماری رائے ہے الیکشن ساتھ ہوئے تو شفاف ہوں گے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری رائے ہے الیکشن ساتھ ہوئے تو شفاف ہوں گے، الگ الگ الیکشن ہوئے تو اس سے انتشار بڑھے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حالیہ فیصلے سے پی ڈی ایم یا ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کیلئے ہم اپنی تیاری کر رہے ہیں، الیکشن کی تیاری کا کام حکومت کا نہیں ہے، حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے، فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ کے ساتھ ن لیگ کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی، عوام کے پاس اس بیانیے کیساتھ جائیں گے کہ عمرانی ٹولے نے نواز حکومت گرائی۔ عمران کو لانے والوں نے دیکھا کہ وہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، معاشی مشکلات اس لئے ہیں کہ عمرانی ٹولہ غلط فیصلے کر کے گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے