فورسز پر حملہ کی مذمت کرتا ہوں اور یہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے،سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کوہلو میں آئی ڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیر مواصلات نے 2اعلی افسران میجر جواد اور کیپٹن صغیر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے فورسز پر حملہ کی مذمت کرتا ہوں اور یہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے اس طرح کے واقعات سے دہشتگرد ہمارے ادارے کو متزلزل نہیں کر سکتے غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں سردار کھیتران نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے اورواقعہ میں زخمی ا ہلکاران کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔