کوہلو میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ،2افسران شہید
کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے ضلع کو ہلو میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ 2افسران شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دس فروری کو سیکورٹی فورسز نے بلو چستان کے علا قے کوہلوہ میں دہشتگردوں کی موجود گی کی اطلاع پر کسی بھی دہشتگردی کی کاروائی کو روکنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کا آغاز کیا، آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں ملوث مجرموں کی گر فتاری کے لئے علا قے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جا ری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے بلو چستان میں انتہائی محنت سے حاصل کیا گیا امن اور تر قی سبو تاژ نہیں کر سکتے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنا نے کے لئے اپنے خون اور جانیں دینے کے لئے بھی تیار ہے۔