بلوچستان سے دہشت گردی ختم کرکے اسے امن کا گہوارا بنائیں گے ، میر ضیاء اللہ لانگو
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی ختم کرکے اسے امن کا گہوارا بنائیں گے،موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈانی جیل کے دورے کے موقعے پر کیا۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ اور اسے امن کا گہوارا بنانا حکومت بلوچستان کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے حکومت بلوچستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔ پولیس کی تربیت اور سسٹم میں جدت پیدا کرکے اسے جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس اور دیگر فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جیل ملازمین قیدیوں کی بہتری کیلئے اقدامات ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ قیدیوں اور جیل ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے جیل افسران ذاتی دلچسپی لیں۔میر ضیاء اللہ لانگو نے قیدیوں کے مسائل سن کر انہیں فوری حل کرنے کے حکم بھی دیا۔وزیر داخلہ نے قیدیوں کیلے پکاے جانے والے کھانا کا معائنہ کیا اور جیل ہسپتال میں صحت کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس حب مردا خان، اے سی حب سمیع اللہ بھی موجود تھے۔