پنجگور، مقامی حکومتوں کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں بی این پی عوامی نے میدان مارلیا

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں مقامی حکومتوں کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں بی این پی عوامی نے میدان مارلیا،میونسپل کارپوریشن کے لئے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے شکیل احمد میئر منتخب جبکہ عبدالباقی بلوچ ڈپٹی میر منتخب ہوگئے شکیل احمد کو مئیر کے لئے 28 ووٹ ملے اور ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ کو 26 ووٹ ملے حریف امیدوارشبیر احمد جنکا تعلق نیشنل پارٹی سے تھا انکو 11 ووٹ ملے ڈپٹی مئیر کے امیدوار صادق کو 13 ووٹ ملے میونسل کارپوریشن کے لیے کل 39 ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ایم سی تسپ میں آزاد امیدوار میر عبدالرحمن ملازئی بلامقابلہ چیرمین منتخب نیشنل پارٹی کے شیرعلی وزیر ڈپٹی چیئرمین کی نشست پر کامیاب پنجگور کے 20 یونین کونسلوں میں بھی بی این پی عوامی کو برتری حاصل ہوگئی 8 یونین کونسلوں پر بی این پی عوامی نے 8 یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ نیشنل پارٹی 7 بی این پی مینگل 2 جمعیت علمائے اسلام 2 اور ایک یونین کونسل پر آذاد امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی پنجگور میں تیسرے مرحلے کے انتخابات میں ضلعی انتظامیہ نے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے ایس ڈی پی امام بخش اور ضلعی الیکش کمشنر کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا عمل مکمل پرامن رہا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ اور شکایت پیش نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے