سبی میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل، سردار محمد خان خجک اور سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی بلا مقابلہ منتخب

سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل،میونسپل کمیٹی سبی،یونین کونسلز سبی تحصیل اور لہڑی تحصیل کے منتخب کونسلروں کی تقریب حلف برداری، ڈومکی گروپ کے نامزد امید وار چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی و چیف آف خجک سردار محمد خان خجک اور وائس چیئرمین سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے،تحصیل لہڑی کے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین و وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،ڈومکی گروپ کے کارکنوں نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کئے،میں ڈومکی گروپ کے سربراہ سردار سرفراز خان ڈومکی،سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی اور سبی اتحاد کا شکریہ ادا کیا ہے جہنوں ہم پر اعتماد کرکے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کر لیا ہے ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے نو منتخب چیئرمین سردار محمد خان خجک اور وائس چیئرمین سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی کی میڈیا سے بات چیت بلدیاتی انتخابات میں سبی کی تاریخ میں [پہلی بارچیئرمین میونسپل کمیٹی سبی چیف آف خجک سردار محمد خان خجک اوروائس چیئرمین سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں چیئرمین و وائس چیئرمین کے مقابلے میں کسی بھی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے سبی اتحاد نے بھی روایت اور علاقائی رسم و رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین پر اتفاق کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی سبی کے چیئرمین سردار محمد خان خجک،وائس چیئرمین سردار زادہ میر دینا ر خان ڈومکی ڈومکی گروپ سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے بلا مقابلہ کامیابی پر ڈومکی گروپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کارکنوں نے مھٹائیاں تقسیم کئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے جبکہ سبی تحصیل کے یونین کونسلز کے چیئرمینوں اور وائس چئرمینوں کے انتخابات ایلمینٹری کالج سبی میں ہوئے سات یونین کونسل کے چیئرمین و وائس چیرمین کے انتخابات مکمل ہوئے گئے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تحصیل لہڑی کی چھ یونین کونسل کے چیئرمین و وائس چیرمین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے یونین کونسل خیرواہ سے چیئرمین سردرزادہ میربجار چاکر ڈومکی وائس چیئرمین رئیس محمد اکرم بلا مقابلہ منتخب ہوگئے یونین کونسل میر شہداد خان سے چیئرمین میر درک خان ڈومکی وائس چیئرمین وڈیر محمد اعظم ڈومکی، یونین کونسل لہڑی سے میر شاہمرید خان ڈومکی، وائس چیئرمین سید شبیر شاہ ،یونین کونسل درگاہ میر حسن سے چیئرمین خان محمد ڈومکی،وائس چیئرمین مہر دل ڈومکی، یونین کونسل کٹپار شریف سے چیئرمین وڈیرہ صدام تو نیہ، وائس خیر محمد ڈومکی،یونین کونسل بختیار آباد ڈومکی سے چیئرمین محمد اکبر سولنگی، وائس چیئرمین رئیس نیک محمد چاچڑ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔قبل ازیں جرگہ ہال آڈرئیوریم سبی میں میونسپل کمیٹی سبی کے نو منتخب کونسلروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تقریب میں آر او میونسپل کمیٹی سبی کے علی شاہ عباسی نے کونسلروں سے حلف لیا تقریب حلف برداری میں میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلروں نے شرکت کی میونسپل کمیٹی کے کل ووٹر کی تعداد 42 اور خواتین کی تعداد دس ہیں جبکہ سبی تحصیل کے یونین کونسلز کے کونسلروں کی تقریب حلف برداری ایلیمنٹری کالج سبی میں منعقد ہوئی آر او یونین کونسلز نے ان سے حلف لیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے بعد ازیں ڈومکی گروپ کے نومنتخب چیئرمین سردار محمد خان خجک اور وائس چیئرمین سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈومکی گروپ کے سربراہ سردار سر فراز خان ڈومکی اور سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کیا ہے ہم ان کے معیار اور اعتماد پر بھر پور طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور ہم سبی اورتحادکے بھی شکر گزار ہیں جہنوں نے ہم پر اتفاق کرتے ہوئے ہمارے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور ہمیں بلا مقابلہ منتخب کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے اور اب بھی دعویٰ نہیں کریں گے لیکن سبی کے عوامی مسائل کا حل ہمارا اولین ترجحات میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے