محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی انتظامیہ مسائل کے حل میں رکاوٹیں نہ ڈالے، ملازمین ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ مواصلات و تعمیرات ایکشن کمیٹی بلوچستان نے ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کیخلاف احتجاجی تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئر مین قاسم خان کی زیر صدارت سی اینڈ ڈبلیو کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ وائس چیئر مین بابو جان لاشاری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔جس پر شرکاء اجلاس نے اپنی رائے دی، اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے واضح احکامات کے باوجود ملازمین کی پرموشن لسٹ تیار نہ کرنے اور مسلسل ٹال مٹول پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔محکمہ کے ملازمین کے ریٹائر منٹ کے کاغذات مکمل کرنے اور جی پی فنڈ کی سلپ بنانے کیلئے شکرانے طلب کرنے۔ محکمانہ آرڈر ہونے کے باوجود محکمہ کے مجاز ایگزیکٹو افسران کی جانب سے ملازمین کی سروس بکس اوراے سی آر پر دستخط نہ کرنے اور معمولی نوعیت کے مسائل کے حوالے سے ملازمین کو دفاتر کے با ر بار چکر لگوانے اور محکمہ کے دیگر اہم فورمز پر بات چیت کے باوجود ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کیخلاف بھر پور احتجاج اورجدو جہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مورخہ 21 فروری 2023 بروز منگل دن گیارہ بجے چیف انجینئرز کمپلیکس میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا اور جلسے کے بعد پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور شاہراہوں پر محکمہ مواصلات و تعمیرات(بی اینڈ آر) کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت میں نعرے لگائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈپلومہ انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر ابراھیم زہری ڈرافٹس میں ایسوسی ایشن کے صدر ذاکر حسین ہزارہ ایکشن کمیٹی کے عہدیدار عابد بٹ علی اکبر قلندرانی عطا محمد بنگلزئی محمدوالیاس یوسفزئی ماسٹر خدائے رحیم بہادر خان سمیت دیگر عہدیداروں و ممبران کمیٹی کی گیر تعداد شریک تھی کمیٹی چیئر مین قاسم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے کیلئے بھر پور جدو جہد ہی واحد راستہ ہے ملازمین ایکشن کمیٹی بی اینڈ آر ملازمین کے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی۔ فروری 2023 بروز منگل دن گیارہ بجے چیف انجینئرز کمپلیکس میں احتجاجی جلسہ اور ریلی کیلئے بھر پور تیاری کی جائے۔ اور بھر پور رابطے کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے