خضدارسے پولیس اہلکاروں کو پوسٹ سمیت ٹرانسفر کرناکسی بھی طرح قبول نہیں ، میر یونس عزیز زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار سے پولیس اہلکاروں کو پوسٹ سمیت ٹرانسفر کرناکسی بھی طر ح قبول نہیں،خضدار کی آبادی زیادہ اور علاقے بھی وسیع ہیں جہاں مذید نفری کی ضرورت اور پولیس تھانوں میں اضافے کی ضرورت ہے اس حوالے سے میری بات چیت آئی جی بلوچستان سے بھی ہوئی اور انہوں نے یقین دھانی کرادی ہے کہ خضدار سے ٹرانسفر ہونیو الے پولیس آفیسرز اور ہلکاروں کی پوسٹس کو خضدار ہی میں رہنے دیا جائے گااور خضدار میں پولیس محکمے کے مسائل دور کردیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی آفس خضدار کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی فہد خان کھوسہ بھی موجود تھے جنہوں نے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کو خضدار میں پولیس نفری پولیس اسٹیشنز اور دیگر سہولیات و مسائل سے آگاہ کیا۔سابق تحصیلدار غلام مصطفی خدرانی بھی رکن بلوچستان میر یونس عزیز زہری کے ہمراہ تھے۔ ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ خضدار کی وہی نفری ہے جو 1988ء کی آبادی کے تناسب سے تھی اور اب پینتیس سال گزرچکے ہیں آبادی میں بھی اضافہ ہوچکا ہے تاہم نفری میں اضافہ نہیں ہوا ہے اور اس حوالے سے مشکلات ہیں تاہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ خضدار میں امن وامان کا قیام منشیات کی روک تھاخضدار پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے خضدار کے شہری بھی پولیس سے یہی توقعات رکھتے ہیں کہ خضدار پولیس خضدا رمیں قیام امن کے لئے کردار ادا کرے اور عوام کی جان ومال کو تحفظ دے۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ خضدار کے شہریوں کا یہی مطالبہ ہے کہ خضدار میں پولیس تھانے محدود پیمانے پر ہیں اور خضدار سٹی میں پولیس تھانوں میں اضافے کی ضرورت ہے پہلے مرحلے میں ایک پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے جو کہ سبزی منڈی کے قریب ہو سنی بانزگیر اور سٹی میں این 25کے شاہراہ مغربی سائڈکے علاقے بھی اس میں شامل ہوں۔ خضدار میں خواتین پولیس اسٹیشن کا جو منصوبہ ہے اسے جلد مکمل کرکے اور فعال بنایاجائے۔ اس متعلق میری آئی جی بلوچستان سے ملاقات ہوئی تھی اور ان مسائل پر گفت و شنید کیا تھا آئندہ بھی اس متعلق ان سے بات کی جائیگی اور خضدار میں پولیس نفری میں اضافہ جتنے پولیس اہلکار پوسٹ سمیت ٹرانسفر ہوچکے ہیں ان کی واپسی اور پولیس تھانوں میں اضافے کی بات کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے