شیخ رشید کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)عدالت نے شیخ رشید کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کل دوپہر دو بجے تک شیخ رشید کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا جیل میں ہوں یا جہاں بھی، الیکشن لڑوں گا۔