ترکیہ، شدید زلزلے سے 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں
ترکیہ(ڈیلی گرین گوادر) ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے شدید زلزلے سے 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس دوران متاثرہ علاقوں میں دل دہلا دینے والے مناظر کی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔سامنے آنے والی تصویر میں لڑکی کے والد میسوت ہینسر کو اپنی 15 سالہ بیٹی امراک کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔لڑکی ایک بیڈ پر مردہ پڑی ہے اور بیڈ کا زیادہ تر حصہ ملبے میں دبا ہوا ہے جو کہ نکالنے کے قابل نہیں ہے۔ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی۔