کھلی کچہری لگانے کا مقصد لوگوں کے مسائل سننا اور ان کا اجتماعی طور پر ازالہ کرنا ہے،عائشہ زہری
نصیرا ٓباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پر کھلی کچہری کا انقعاد کیا کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سید فاروق شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز اسد اللہ سمالانی، خادم حسین کھوسہ، ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی، ایس ایس پی ہائی وے عبدالعزیز سرپرہ، بشیر احمد ناصر، ایاز حسین جمالی، عجب خان مندوخیل، فیصل اقبال کھوسہ، ارشد بزدار، عبدالحمید پلال اور احمد نواز جتک سمیت دیگر تمام ضلعی آفیسران بھی شریک تھے کھلی کچہری میں شہر میں ہونے والی چوریوں تعلیم صحت آبنوشی، باء پاس روڈ کی تعمیر، سول ہسپتال میں ادویات کی کمی، چھتر پل کی عدم تعمیرات،ایف سی کی چوکیوں کی بحالی سیلاب متاثرین کو امدادی رقم کی فراہمی ریلوے گراؤنڈ سے بارشوں کے پانی کو نکالنے اور بجلی سمیت دیگر بنیادی مسائل کے متعلق سائلین نے اپنی شکایت پیش کیں اور ڈپٹی کمشنر کواپنے مسائل کے متعلق تحریری طور پر بھی آگاہی فراہم کی سائلین نے کھلی کچہری کے انعقاد پر حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد لوگوں کے مسائل سننا اور ان کا اجتماعی طور پر ازالہ کرنا ہے تاجر برادری کے ساتھ ہونے والی چوری کی وارداتو ں کے خلاف پولیس کا ایکشن لیا جائے گا پولیس عوام کی جانب سے نشاندہی کا تعین کیئے گئے مسائل کے تدارک کے لیے اقدامات کرے کیونکہ کھلی کچہری ایک وہ عدالت ہے جہاں پر عوام کے مسائل فوری طور پر حل کیے جاتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبوں میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ ان کمیٹیوں کے ذریعے عوام کے مفاد میں کام کر رہی ہیں ہم سفارش کلچر کو رد کرتے ہیں غیر حاضر اساتذہ اور ڈاکٹرز کے خلاف تنخواہوں کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ نے تاحال 200 اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کو یقینی بنایا ہے جبکہ گیارہ ڈاکٹرز کی اسامیوں کو خالی کرانے کے لیے تحریری طور پر حکام بالا کو آگاہی دی ہے کھلی کچہری عوام کے وسیع تر مفادات میں ہے آبنوشی بجلی گیس کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی خود بھی سفارش کلچر کو مسترد کرتے ہیں اور تمام ضلعی انتظامیہ کو بھی اس بابت سخت احکامات دیے ہیں کہ عوام کی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔