اجمل خان خٹک نوجوانوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ، اے این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر قوم پرست سیاستدان انقلابی شاعر ادیب لیکوال اجمل خٹک کی 13ویں برسی عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی باچاخان مرکز کوئٹہ میں اے این پی ضلع کوئٹہ کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا قائم مقام ضلعی صدر شان عالم کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی جاوید کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیر علی زئی صوبائی سالار اعلی شاجہان آغا پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ شیر بابو درانی سید یاسین آغا حمزہ کاکڑ سید نعیم آغا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خان خٹک حقیقی معنوں میں باچاخان کے پیروکار خان عبدالولی خان کے دست راست اور اپنے دور کے زیرک مترقی روشن فکر سیاست مدار تھے نہ صرف کارزار سیاست کے میدان میں سرخرو رہے بلکہ ادب کی دنیا میں بھی انہوں نے اپنے کلام اور اشعار میں مزاحمتی سوچ کو پروان چڑھایا اجمل خان خٹک نوجوانوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے مقررین نے کہا کہ آج باچاخان ولی خان اور اجمل خٹک کی مسکن ایک بار پھر اغیار کی ناپاک عزائم کے نرغے میں ہے آج پشتون من حیث القوم انتہا پسندی دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑا ہے مقررین نے پولیس لائن پشاور کے مسجد میں حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے اس پر ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا باچاخان مرکز پشین میں پارٹی کے سابق مرکزی صدر مرحوم اجمل خان خٹک کی 13ویں برسی کے موقع پر منعقدہ یاد ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی امیر علی آغا عبدالخالق کاکڑ ڈاکٹر جعفر عصمت اللہ روئیداد ترین اور دیگر نے انہیں ان کی قومی سیاسی علمی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خٹک ایک خوددار پاک دامن رہنما تھے انتہائی نامساعد حالات میں فکر باچاخان سے ناطہ جوڑے رکھا اور مرتے دم تک ا س پر سختی سے کار بند رہے عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام میانی ہاوس شاہرگ میں اجمل خٹک کی 13ویں برسی کے مناسبت سے ان کی یاد میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ضلعی صدر ملک ظریف ترین تحصیل صدر ملک زمان ترین معصوم ترین رشید میانی سومر خاکسار عارف میانی راز محمد تارن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خان خٹک کی کاوشیں ہمارے لئے قابل تقلید ہے انہوں نے بحثیت سنیٹر اور قومی اسمبلی کے ممبر ہونے کے باوجود ذاتی مفادات کو عزیز نہیں رکھا اور قومی اجتماعی مفادات کے حصول کو مقصد بنایا باچاخان مرکز قلعہ سیف اللہ میں اجمل خٹک کی یاد میں ریفرنس کا انعقاد کیا گیا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی مراد خان کاکڑ محمد خان کاکڑ انجنئیر رسد خان کاکڑ نعیم خان گل شیر پشتون شکور وصال مالک جلال زئی حاجی عبدالوہاب نے اجمل خٹک کی قومی سیاسی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے اکابرین کی یاد مناتی رہیگی اجمل خٹک کی ذکر کئے بغیر پشتون قومی تحریک کے مدارج پورے نہیں ان کی جہد اور کاوشیں آج کی نوجوانوں کیلئے قابل تقلید ہے یاد ریفرنسز میں اجمل خان خٹک سمیت پشتون قومی تحریک کے شہیدوں، پولیس لائن پشاور کے شہدا اور ترکی شام میں میں ہولناک زلزلے سے شہید ہونیوالوں کی درجات بلندی کیلئے دعا کی گئیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ہرنائی کے صدر سید یوسف شاہ اور ایک جماعت کے ضلعی صدر کی غیر قانونی گرفتاری انہیں حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد کو گرفتا کرہی ہے ہرنائی میں آئے روز چوری ڈکیتی کے واقعات سرزد ہورہے ہیں بیان میں ضلعی انتظامیہ کی اس ناروا طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی کارکنوں کو باعزت طور پر بری کیا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی بھر پور احتجاج کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے