لسبیلہ میں بس کا دلخراش، خوفناک حادثہ حکومی بدانتظامی کی کھلی مظہر ہے،عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں عبدالرحیم زیارتوال، عبدالقہار خان ودان، ملک عمر کاکڑ، راحت خان بازئی، سنزر خان نے لسبیلہ بس حادثے میں شہید ہونیوالے افراد کیلئے کوئٹہ کے ہزار گنجی محلہ اختر آباد جاکر متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر گفت وشنید کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مسافروں کیلئے منظور شدہ ٹرانسپورٹ مالکان کو حکومت نے اس بات کا پابند بنانا ہوگا کہ ڈیزل سمیت دیگر تجارتی اشیاء کو مسافر بسوں میں لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں بس کا دلخراش، خوفناک حادثہ حکومی بدانتظامی کی کھلی مظہر ہے۔ بیان میں انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے اور زخمی مریضوں کا مفت علاج کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو روڈ سپیڈ کنٹرول کو ممکن بنانا ہوگا گزشتہ چند سالوں سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہے اور یہ خلاف ورزی بدستور جاری ہے جس کا تدارک کرنا حکومت اور این ایچ اے کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں یہ عمل بدستور جاری ہے۔
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے