مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، موسیٰ جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈنئیٹر موسی جان اچکزئی نے ترکیہ میں ہولناک زلزلے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کانقصان ہوا ہے جو انتہائی قابل افسوس ہے بلا شبہ قدرتی آفات کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتیں تاہم۔اس۔مشکل گھڑی میں ہم اپنے ترکیہ کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں یہ خوش آئند آمر ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے امدادی ٹیمیں ترکیہ روانہ کر دیں ہیں اور ساتھ ہی ترکیہ کی امداد کے لِئے اکاونٹ بھی قائم۔کر دیا ہے ہم بلوچستان کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور ترکیہ کے بھائیوں کی امداد میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے