قاسم سوری بروز بدھ حلقہ این اے 265کوئٹہIIکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم خان سوری آج حلقہ این اے 265کوئٹہIIکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حلقہ این اے 265 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قاسم خان سوری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 265کی نشست قاسم سوری کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے