گوادرمیں ایف آئی آرمیں اب بھی منتخب کونسلرزکے نام اب بھی ڈالے جارہے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادرمیں ایف آئی آرمیں اب بھی منتخب کونسلرزکے نام اب بھی ڈالے جارہے ہیں جبکہ آج کل میں کونسلرزچیئرمین شپ انتخاب ہورہاہے کونسلرزکو ایف آئی آرمیں شامل ہوکرکے ووٹ سے محروم کیے جارہے ہیں یہ لاقانونیت ہے جس کی ہم مذمت ومذاہمت کریں گے حق دوتحریک کے منتخب کونسلرزکے نام ابھی جبکہ چیئرمین شپ کاانتخاب ہورہاہے کو ایف آئی آرمیں ڈالے جارہے ہیں تاکہ انہیں ووٹ کے استعمال سے محروم کیے جائیں یہ انتہائی غیر قانونی ولاقانونیت ہے حکومت یہ لاقانونیت،ناانصافی نہ کریں حق دوتحریک کے کونسلر زکو رائے دہی سے محروم نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت گوادر کے حالات کو خراب کرنے کی پالیسی سے بازآجائے رائے دہی کے حق سے کیوں منتخب کونسلرزکو محروم کر ناچاہتے ہیں عوام نے انہیں منتخب کیا ہے بلدیاتی سطح پر عوامی کونسلرزکو عوام نے ووٹ دیکر اپنے نمائندے بنائے ہیں اب انہی کونسلرزنے چیئر مین ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے ہیں بدقسمتی سے حکومت اور گوادر کے سازشی ٹولے سازش کرکے کونسلرزیعنی حقیقی عوامی نمائندوں کوعوامی رائے استعمال کرنے سے روک رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے اس سے حالات مزید خراب ہوں گے گوادر کے نمائندے اب کوئی اور نہیں حق دوتحریک کے لوگ ہوں گے حق دوتحریک کے لوگ عوامی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد قانون وآئین کے دائرے میں رہ کرکے کررہے ہیں انشاء اللہ حق دوتحریک گوادرکے عوام کو جائز آئینی حقوق دلاکر رہیں گے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بہت جلد رہاہوں گے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگرحق دووجماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کوئی جرم نہیں کیا صرف عوام کے مفادات عوامی حقوق کے حصول کیلئے قانون وآئین کے دائرے میں رہ کر بھر پورآوازبلند کیا لٹیرے عوام دشمنوں اوربھتہ خوروں کو للکارا۔ظلم وجبرناانصافی لاقانونیت بھتہ خوری شراب ومنشیات کرپشن کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی منتخب کونسلر زوحق دوتحریک کے خلاف کسی سازش کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گے عوام حق دووجماعت اسلامی کیساتھ ہے انشاء اللہ جیت وفتح حق کی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے