میٹرو پولیٹن ملازمین کو 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آل بلوچستان میونسپل ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے اس۔موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں سے شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپ مالکان نے گاڑیوں کوپٹرول کی فراہمی بند کر دی ہے جسکی وجہ سے گزشتہ 2 روز سے گاڑیاں کھڑی ہیں مقررین۔نے کہا کہ۔ہمارے ملازمین کی گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جسکی وجہ سے ملازمین نان شبینہ۔کے۔محتاج ہوکر رہ۔گئے ہیں بارہا حکام۔کو اس ضمن۔میں آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی مظاہرین۔نے الزام عائد کیا کہ پٹرول کی مد میں 29 کروڑ روپے واجبات رہتے ہیں جو ادا نہیں کئے گئے دوسری جانب محکمے کو ٹھیکے پر دیا جارہا ہے جو ملازمین اور خود محکمے کے۔ساتھ ناانصافی ہے محکمے میں گزشتہ 12 سال سے ملازمین کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں جنکی تاحال مستقلی کے لئے کوئی فیصلہ۔نہیں کیا گیا 15 ہزار تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے اوپر سے 12 سال سے کنٹریکٹ کام کرنے والے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے فیصلے کئے جارہے ہیں اگر ہمارے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہیں کیا گیا تو ہم ریڈ زون کے سامنے اپنے بچوں کے ہمراہ خودکش کر لیں گے بعد ازاں۔مظاہرین نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر۔منتشر ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے