چیف جسٹس سے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 50 رکنی وفد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ وفد میں25 دوست ممالک کی مسلح افواج کے افسران بھی شامل تھے۔چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے وفد سے ملاقات کی جبکہ شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
وفد کو عدالتی نظام، آٸینی داٸرہ اختیار، کردار، انصاف کی فراہمی سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے وفد کو1973 کے آٸین سے متعلق جاٸزہ پیش کیا۔ شرکاء کو انصاف کے مؤثر نظام سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ مسلح افواج کا دفاع اور سویلین حکومت کی مدد کیلئے آٸینی کردار ہے، تمام رینک کے فوجی جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کٸے ہیں۔