پشاور مسجد دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پشاور دھماکے کی تفصیلات سامنے آگئیں، دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا، مسجد کے پُرانے حصے میں کوئی ستون موجود نہیں تھا اور دیواریں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔

دھماکے کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ تر شہادتیں ہوئیں۔دوسری جانب خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ نیٹ ورک تک رَسائی حاصل کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے