سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون پر مرکوز ہے:اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون پر مرکوز ہے، دونوں اطراف سی پیک کے فوائد میں نمایاں اضافہ کرے گا

تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کابینہ کمیٹی نے سی پیک کے تحت ورکنگ گروپس کے ذریعہ شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں صنعتی تعاون ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، گوادر ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سماجی و اقتصادی ترقی ، زراعت ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات میں سی پیک منصوبوں کی مجموعی پیشرفت اور ان منصوبوں کے نفاذ میں درپیش امور کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے بتایا کہ مختلف منصوبوں پر نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

اجلاس میں وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سمندری امور کے وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی ، وفاقی وزیر برائے خوراک امور تحفظ و تحقیق سید فخر امام ، وزیر اقتصادی امور امور مخدوم خسرو بختیار ، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ، وزیر تجارت برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے عہدیدار بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے ترجیحی منصوبہ ہے۔ وزارتیں / ڈویژن سی پیک منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ٹائم لائنز پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون پر مرکوز ہے، دونوں اطراف سی پیک کے فوائد میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے