11 یوسیز کے الیکشن کے بعد ہی میئر کراچی کا الیکشن ہوگا، سعیدغنی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی 11 یوسیز کا الیکشن ہونے کے بعد ہی شہر کے میئر کا الیکشن ہوگا۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو جو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ملی وہ ووٹوں سے ملی ہے، جماعت اسلامی پی پی پی اور پی ٹی آئی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جب جماعت اسلامی کی درخواستوں کو سنا تو ہمارے وکیل نے بھی ہمیں درخواستیں جمع کروانے کا مشورہ دیا، جماعت اسلامی کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن ہمارے امیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو بھی سنا جائے، جو درخواستیں دی گئی ہیں قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس زیادہ فیور دینے کا اختیار نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں امیدوار نہیں گیا بلکہ ایک ہی شخص چھ یوسیز کے حوالے سے درخواست کنندہ ہے، تین یوسیز کا معاملہ الگ ہے وہاں فارم گیارہ کے مطابق جماعت اسلامی جیتی ہے، ہارنے والے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تو اس میں سے دو پی پی اور ایک پی ٹی آئی جیتی ہے، جماعت اسلامی کے فارم گیارہ میں کوئی نا کوئی مسئلہ ہے۔سعید غنی نے کہا کہ آج تک کراچی کی کسی یوسی کا نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا ہے، گیارہ نشستوں پر الیکشن کروائیں گے اس کے بعد ہی کراچی کے میئر کا الیکشن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے