پولیس اہلکار کھلاڑیوں کے ساتھ ڈیوٹی دیتے ہوئے نیند کی پروا ہ نہیں کرتے،نسیم شاہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہاہے کہ پولیس اہلکار ہمارے ساتھ ڈیوٹی دیتے ہوئے نیند کی پروا ہ نہیں کرتے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں بلوچستان پولیس نے مشکل وقت میں اپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے عالمی قوتوں کی مداخلت اس صو بے میں ہے تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچستان پولیس بہترین کام کر رہی ہے ہمارا کام صرف قانون نافذ کرنا نہیں عوام کی ذندگیوں کو بہتر کرنا بھی ہمارا کام ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس میں بطورِ اعزازی ڈی ایس پی عہدہ دینے اور خیرسگالی سفیرمقرر کرنے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اعلی پولیس افسران، مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی،پولیس شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے نسیم شاہ کو ڈی ایس پی کے رینک لگا دئیے اورآئی جی عبدالخالق شیخ نے نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ پیش کی فاسٹ بالر نسیم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب چھوٹا تھا تو پولیس سے بہت ڈرتا تھا پولیس کی ڈیوٹی بہت سخت ہے اور یہ بہت محنت سے فرائض انجام دیتے ہیں بچپن میں جب شرارت کرتا تھا تو گھر والے کہتے تھے کہ پولیس آجائے گی، پولیس اہلکار ہمارے ساتھ ڈیوٹی دیتے ہوئے نیند کی پروا ہ نہیں کرتے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی تقریب منفرد اور اہم ہے قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز دے رہے ہیں بلوچستان پولیس کو بھی ایک اعزاز مل رہا ہے نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کے لیے اعزاز ہے نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایاقومیں اپنے ہیروز کو یاد کرتی ہیں نسیم شاہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے بلوچستان پولیس محدود وسائل میں کام کر رہی ہے نو سو سے زائد ہولیس افسران اور اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کی بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان پولیس نے مشکل وقت میں اپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے عالمی قوتوں کی مداخلت اس صو بے میں ہے تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچستان پولیس بہترین کام کر رہی ہے ہمارا کام صرف قانون نافذ کرنا نہیں عوام کی ذندگیوں کو بہتر کرنا بھی ہمارا کام ہے،امن قائم کرنا اور عوام کو بہتر ذندگی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جامعہ پلان بنایا جارہا ہے۔