ڈالر مزید 7 روپے 5 پیسے مہنگا، 283 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 7 روپے 5 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، فی تولہ سونا 13 سو روپے مہنگا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 262 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 40471 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ادھر صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، سونے کی قیمت میں فی تولہ سونا 1300 روپےاضافے سے 208500 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونا 1114 روپے اضافے سے 178755 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام 22 قیراط سونا 163858 روپے کا ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونا 44 ڈالر کمی سے 1911 ڈالر فی اونس ہوگیا۔