کچلاک ، پولیس کی کاروائیاں 32 کلو گرام منشیات برآمد 2 افراد گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)کچلاک میں پولیس کی کاروائیاں 32کلو گرام منشیات برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کچلاک میں جلو گیر کراس پر دوران چیکنگ ایک گاڑی میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمدکر کے محمد رفیق نامی شخص ک گرفتار کرلیا۔ایک اور کاروائی میں کچلاک بس اسٹینڈ پر غوث الدین نامی شخص کے قبضے سے 02کلو گرام آئس برآمد کر کے ملز م کو گرفتا کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ چمن روڈ پر ولی محمد نامی شخص ایک پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔پولیس نے تینوں ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے