قومی محکومی سے نجات حاصل کئے بغیر ترقی و خوشحالی اور پرامن زندگی کا تصور ناممکن ہے، محمد عیسیٰ روشان

پشین (ڈیلی گرین گوادر) پشتو نخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قومی محکومی سے نجات حاصل کئے بغیر ترقی و خوشحالی اور پرامن زندگی کا تصور ناممکن ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی حکومت نے اپنی 26نکاتی فارمولا پاؤ ں تلے روند کر غریب عوام پر مزید مہنگائی، بھوک و افلاس، غربت اور بیروزگاری مسلط کردی۔ شدید ترین سردی میں گیس اور بجلی کی عدم فراہمی نے غریب عوام کو رولا کر رکھ دیا ہیں۔ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، علاقائی سیکرٹری پیرحمد اللہ، ڈاکٹر حیات اللہ اور داداللہ نے کلی نوآباد پشین میں پارٹی کارکنوں کیاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے پارٹی کے منشور و آئین سے مکمل طور پر آگاہی حاصل کریں تاکہ حقیقی بنیادوں پر دشمن قوتوں کی نشاندہی کرنے کے قابل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ ہو شربا مہنگائی،بھوک و افلاس اور بیروزگاری امیر حکمرانوں اور انکے کاسہ لیسوں کی مسلسل عوام دشمن پالیسیوں اور اقدامات اور سیاسی جمہوری قوتوں کی غلط ترجحات کا نتیجہ ہیں۔ جس کے نتائج آج عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل و مشکلات کے حل اور عوام کو پارٹی کے صفوں میں شامل کرنے کیلئے دن رات محنت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے