آواران، پہلا آل ڈسٹرکٹ فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ بلوچ فٹسال فٹبال کلب آواران نے جیت لیا
آواران(ڈیلی گرین گوادر) آواران میں پہلا آل ڈسٹرکٹ فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ رنگارنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر، فائنل میچ بلوچ فٹسال فٹبال کلب آواران نے جیت لیا، میچ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان تھے۔ جس نے ونر رنر ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع آواران میں پہلا آل ڈسٹرکٹ فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ شاندار انداز میں منعقد ہوا جس میں کل 25 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ بلوچ فٹسال فٹبال کلب آواران نے جیت لیا۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کردیئے اور خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع آواران میں اتنے شاندار کھیل کا ایونٹ منعقد ہونا بڑا اچیومنٹ ہے جس میں دو درجن سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا اور مسلسل کئی ہفتوں تک یہاں کے شائقین کو دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔ ضلع آواران میں اس طرح کے کھیلوں کا منعقد ہونا خوش آئندہ ہے جو آئندہ بھی جاری رہیگا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی انہوں نے ونر اور رنرٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔ اور اعلان کیا کہ آئندہ بھی اس بڑے پیمانے کے اسپورٹس ایونٹس منعقد کیئے جائیں گے۔