بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں دانش اسکولز اتھارٹی کے قیام کا مسودہ قانون پیش نہیں کیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں دانش اسکولز اتھارٹی کے قیام کا مسودہ قانون پیش نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ایک روز کے لئے طلب کئے گئے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ دانش اسکولز اینڈ سینٹر آف ایکسی لینس اتھارٹی کا مسودہ قانون پیش کیا جانا تھا تاہم منگل کو اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کر کے اس میں سے مسودہ قانون کو نکال دیا گیا اور اسکی جگہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد شامل کی گئی جبکہ ایک اور بار ایجنڈے میں تبدیلی کرتے ہوئے پشاور پولیس لائن میں خود کش حملے کے خلاف مذمتی قرار داد کو بھی ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے