کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی بسوں میں ٹریکر کو دوبارہ فعال کیا جائے گا ، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی بسوں میں ٹریکر کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، مالی بحران کے باعث صوبائی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بیلہ میں پیش آنے والے واقعہ کی رپورٹ طلب کی جس میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ملت کوچ کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج اور کمپنی کا لائسنس منسوخ کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی کوچز میں ٹریکر سسٹم لگایا گیا تھامگر کچھ عرصے سے کوچز میں لگاٹریکنگ سسٹم بند ہوگیا ہے،گزشتہ روز کے اجلاس میں ٹریکر سسٹم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس کو کیمپوٹرائز ڈکیاجائے گا،روٹ پرمٹ کو ٹریکر کے ساتھ منسوب کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو روایہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی مگر اس منصوبے پر آج تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا،فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کا زیادہ فنڈز امن امان پر استعمال ہورہاہے،مالی بحران کے باعث ہمیں کافی مشکلات کا سامنا مالی بحران کی وجہ سے سیلاب زدگان کی امداد بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے