حکومت بلوچستان صوبے کے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، عبدالعزیز عقیلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان صوبے کے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، ہسپتالوں میں مشینری اور ادویات کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں ہیلپرز آئی ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، اوپی دی اور اوٹی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملے ان سے انکے مسائل معلوم کئے۔ انتظامیہ نے ہسپتال کے مسائل اور مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش ہیں پورے بلوچستان کے کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جلد بی ایچ یوز اور ہسپتالوں میں جو کمی ہے پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ماہانہ مینٹنگ کرکے تمام معاملات پر بریفنگ لیتے ہیں جہاں جہاں چیرزوں کی کمی ہوتی ہے پورا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاسوں کو ریگولر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ہیلپر ہسپتال میں لیزر مشین جلد مہیا کی جائیگی مشینری اور ادویات کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیلپز آئی ہسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ اسپتال میں ادویات اور مشینری کی کمی ہے اکثر لینس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہوتی ہیں اسٹاف کی کمی اور مالی مشکلات کے باعث مریضوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے