ایران سے مکران کے علاقوں کیلئے 20 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے ، کیسکو ترجمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے اضلاع کو 20میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ بجلی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کے باعث 80میگاواٹ برقی قلت کاسامناہے۔واضح رہے کہ اتوارکے روز ایران سے بجلی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کرکے 20میگاواٹ کردی گئی تھی جس کے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تُمپ،تربت، ہوشاب،پنجگور،پسنی،اورماڑہ،جیونی،گوادرانڈسٹریل،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثرہوگئی۔بعدازاں کیسکوحکام نے ایرانی حکام سے بجلی کی بحالی کے لئے رابطہ کیا جس پر ایرانی حکام نے جلد بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔کیسکوترجمان نے مزید کہاکہ اس وقت مکران ڈویژن کو ہمسایہ ملک ایران سے صرف 20میگا واٹ بجلی مل رہی ہے اور ایران کیجانب سے بجلی کوٹہ میں کمی اور برقی قلت کے باعث مکران کے تینوں اضلاع (تُربت،پنجگور اور گوادر) میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے البتہ ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافے کے بعد مکران میں بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔ تاہم کیسکونے ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین کو پیش آنے والے زحمت پرمعذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے