میرعبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر منعقد ہونے والے اجلاس کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر یہا ں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کوئٹہ میں 5 فروری کو منعقد ہونے کرکٹ میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش سیکیورٹی شائقین کے داخلے کھلاڑیوں کی آمد و رہائش میڈیا کوریج ٹریفک کی آمد و رفت اور روٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ میچ کے احسن طریقہ سے انعقاد کی تمام تیاری آخری مراحل میں ہیں شائقین کرکٹ کو بہترین ماحول میں اچھی کر کٹ دیکھنے کو ملے گی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ کوئٹہ میں میچ کا انعقاد وزیراعلء کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہو سکا اور وزیراعلیٰ کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے علاوہ کوئٹہ میں دیگر بین القوامی میچوں کا انعقاد بھی ہو نمائشی میچ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا ماحول کرکٹ کیلئے آئیڈیل ہے اور یہاں موسم گرما میں ثمر کیمپ کا انعقاد بھی ہو سکتا ہے جسکے لئے پی سی بی سے بات چیت کی جارہی ہے امید ہے نجم سیٹھی اس ضمن میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کر کٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ملکی اور بین القوامی سطح پر اپنے جوہر دیکھا نے کا موقع ملنا چاہئے کوئٹہ میں کر کٹ میچوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اجلاس میں میچ کے لئے کوآرڈینشن کمیٹی ر یسیپشن کمیٹی کے قیام کے علاوہ دیگر فیصلے بھی کئے گئے