ملک کی سلامتی کے اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس لائن پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے دہشت گردوں نے ایک بار پھر پھولوں کے شہر کو اپنا نشانہ بنایا ہے لیکن پشاور کے غیور عوام نے ہمیشہ دشمنوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر نے سب سے ذیادہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو متاثر کیا ہے اور دونوں صوبوں کے عوام نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں اور شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیں ہیں وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے_

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے