گوادرسی پیک کا منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،چوہدری نعیم کریم
لندن(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف سے لندن میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو فعال اور منظم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری نعیم کریم نے بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو فعا ل اور منظم بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی برسراقتدار آئی ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں گوادرسی پیک کا منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے سابق حکومت نے اپنے چارسال دوراقتدار میں گوادر سی پیک منصوبے پر کام بند کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد گوادر سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اورانشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) بلوچستان سے کامیابی حاصل کریگی۔ میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نعیم کریم کو ہدایت دی کہ دیگر پارٹی کے سینئر رہنماوں کے ساتھ ملکر بلوچستان میں پارٹی فعال اور تنظیم نو کیلئے کام کریں تاکہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) مزید منظم اور فعال ہوسکے۔