وفاقی حکومت واین ایچ ایکی ہٹ دھرمی کے باعث ہزاروں لوگ ان شاہراہوں پر موت کا شکار ہوچکے ہیں،میر اسرار اللہ زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر میر اسراراللہ خان زہری نے بیلہ کے قریب حادثہ کا شکار ہونے والے مسافر بس میں 40 سے زائد قیمتی جانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع اب معمول بن چکا ہے وفاقی حکومت و NHA کی ہٹ دھرمی کے باعث ہزاروں لوگ ان شاہراہوں پر موت کا شکار ہوچکے ہیں میر اسراراللہ خان زہری نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچستان کا ہر فرد حادثے کا سن کر افسردہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے دعا کرتے ہیں کہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے تمام افراد کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے