بیلہ چینکی کے مقام پر بس حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ہے،ترجمان آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کا سانحہ بیلہ کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بیلہ چینکی کے مقام پر بس حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ہے، بس کوئٹہ سے کراچی سہراب گوٹھ جا رہی تھی جس میں سریاب روڈ اڈے سے 12 افراد سوار ہوئے اور 8:15 پر ہزار گنجی اڈے سے افراد 16 سوار ہوکر 8:30 بجے کراچی کے لئے نکل گیابس کا عملہ 4 افراد پر مشتمل تھا ایک فرسٹ ڈرائیور، سیکنڈ ڈرائیور اور دو کلینر شامل تھا بس حادثے میں تمام عملہ شہید ہو گئے ہیں کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بس میں سواریوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کا نام دینے کی تردید کرتے ہیں بس کوئٹہ سے عملہ سمیت ٹوٹل 32 افراد جن میں خواتین، بچے لیکر کراچی کے لئے نکلا تھا، باقی مسافر راستے سے سوار ہوئے تھے جس کا علم کمپنی کو نہیں تھابس میں بیٹریوں کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے فوری طور پر پورے بس کو اپنے لپیٹ میں لے لیا تھا میڈیا سے گزارش ہے کہ بغیر تصدیق کے کوئی بھی خبر شئیر نہیں کرے کوئٹہ سے جانیوالی کسی بھی کمپنی کے بسوں میں ڈیزل اور پیٹرول اسمگلنگ نہیں ہوتا ہے عوام بے بنیاد خبروں پر دھیان نہیں دے کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے عہدیدار پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدہ طور پر تمام کوچز کا ہفتہ وار چیکنگ کرتے ہیں اللہ پاک شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور شہید ہونے والے مسافروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں زخمی افراد کی جلد صحت یاب کے لئے دعاگو ہیں۔