محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں ، اصغر ترین

پشین(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے، تورہ شاہ سمیت پشین کے تمام علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، علاقے کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر علی ترین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ایم پی اے حاجی اصغر خان ترین کو کلی تورہ شاہ کے مسائل سے آگاہ کیا جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، علاقے میں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل، سستا اٹا کی فراہمی,بنیادی مرکز صحت تورہ شاہ میں اودیات کی کوٹہ میں اضافہ اور ڈاکٹروں کی حاضری سمیت تورہ شاہ میں لیویز تھانہ کی قیام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے کہا کہ عوام کو درپیش عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کی خاطر انقلابی اقدامات سے دور رس نتائج برامد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جمیعت علما اسلام کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی کیلیے کام کیا ہے، آج پشین میں ترقی اور ترقیاتی اسکیمات کے جو آثار نظر آرہے ہیں وہ جمیعت علما اسلام ہی کی مریون منت ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں علاقے کو سخت پسماندہ رکھاگیا، لیکن جمیعت علما اسلام نے ہمیشہ اجتماعی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے علاقے میں تعلیم صحت اور انفراسٹکچر کی بہتری کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں دیگر شاہراہوں سمیت مختلف اسکیمات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جارہا ہے اور ہم کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ ایم پی اے حاجی اصغر علی ترین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں کلی تورہ شاہ کے سیاسی اور سماجی رہنماء حاجی غازی خان ترین، تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد یوسف خان اور تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران کی جانب سے رکن اسمبلی حاجی اصغر علی ترین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے