ہماری درخواست پر واشک ہیڈکواٹر سے سی پیک روڑ ناگ تک ساٹھ کلومیٹر روڑ منظور کرنے پر وزیراعلیٰ کے شکر گزارہیں ، زابد ریکی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ واشک ٹو ناگ روڑ کی تعمیر کے ٹینڈر کال پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جھنوں نے واشک ہیڈکواٹر سے سی پیک روڑ ناگ تک ساٹھ کلومیٹر روڑ کا ہماری درخواست پر منظوری دیکر اہلیان واشک کا دل جیت لی ہے انھوں نے کہا کہ واشک ٹو ناگ روڑ کی تعمیر سے ضلع واشک میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور گھنٹوں کا سفر انتہائی کم مدت میں طے ہو گا اور واشک ہیڈکواٹر کے باسی سی پیک روڑ ناگ سے منسلک ہو گا انھوں نے کہا کہ واشک ٹو ناگ روڑ کی تعمیر میں چار سال جہدوجہد کی اسمبلی فورم پر چیختا چلھاتا رہا مگر سابق وزیر اعلی جام کمال نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واشک ٹو ناگ روڑ کو بننے نہیں دی ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک سے ناگ روڑ کی تعمیر میرا دیرنہ خواب رہا ہے اور میرے انتخابی وعدوں میں شامل ایک اہم کارنامہ بخوبی انجام پاء رہا ہے جس سے دلی حسرت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو عوامی وزیر اعلی ہیں وہ منتخب نمائندوں کو سنتے ہوئے انکے اجتماعی مسائل کو حل کرکے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر عمل پیرا ہو کر کرسی کا حق ادا کر رہے ہیں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ اجمتاعی نوعیت کے اقدامات ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اگر واشک کو گزشتہ حکومت کی جانب سے بدترین انتقام کا نشانہ نہ بنایا جاتا تو آج واشک جیسے دوریافتہ اور پسماندہ ضلع کی حالت مختلف ہوتی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک ٹو ناگ روڑ کی تعمیر واشک کے باسیوں کا بنیادی حق ہے جسکو بھرپور محنت و کوششوں سے منزل مقصود تک عملی طور پر پہنچا کر آج ٹینڈر کا اعلان ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے