وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرادی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے بلوچستان کے مالی مسائل کے حل کے لئے صوبے کے این ایف سی ایوارڈ کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرادی چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی کی وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ہونے والی خصوصی ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے گزشتہ اور رواں مالی سال کے واجبات اور پی پی ایل کے زمہ واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور بلوچستان کے وفد کی جانب سے وفاقی ٹیم کو صوبے کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث درپیش مالی مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا گیا وفاقی وزیر خزانہ نے صوبے کے مالی مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون اور واجبات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملاقات میں شریک وزارت خزانہ کے حکام کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں چئیرمین سینٹ قائم مقام گورنر اور صوبائی وزیر خزانہ نے بلوچستان کے مسائل اور موقف کو سنجیدگی سے لینے اور ہدایات کے اجراء پر وفاقی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا وزیر مملکت خزانہ صوبائی سیکریٹری خزانہ اور وزارت خزانہ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے