گوادرکو تسلیم شدہ حقوق دینے تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا،مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف آج جماعت اسلامی صوبہ بھر میں احتجاج کریگی عوام الناس،جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان اورسیاسی ورکرز ضلعی ہیڈکوارٹرز،پبلک مقامات پر احتجاجی تقاریب میں شرکت کریں امرائے اضلاع احتجاج کوپرامن، منظم وکامیاب بنائیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر ذمہ داران کی رہائی،گوادرکو تسلیم شدہ حقوق دینے تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ الحمداللہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ وکلاء،انسانی حقوق تنظیمیں اور انسانیت سے محبت کرنے والے سب کے سب لوگ ہیں بلوچستان کے بلوچ پشتون سمیت ہرزبان بولنے والے مولانا ہدایت الرحمان کیساتھ ہے کیونکہ مولاناہدایت الرحمان وحق دو تحریک مظلوم عوام کیساتھ ہے۔وہ قانون وآئین کا احترام کرتے ہیں انہوں نے اسی آئین وقانون کے تحت پرامن جدوجہد کیا تشدد،پولیس گردی،جعلی مقدمات،انتقامی کاروائیاں وگرفتاریاں برداشت کی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دو تحریک اور جماعت اسلامی کو دنیا کی کوئی طاقت مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،حق دوکے دیگر قائدین جماعت اسلامی اور حق دوتحریک کے ورکرزوقائدین غیر جمہوری ناروااقدامات،جعلی مقدمات،ظلم وجبر کا سامناکررہے ہیں ہمیں وکلاء برادری ججزوعدالت پراعتماد ہے وکلاء،میڈیا،انسانی حقوق تنظیموں وباشعورعوام نے مشکل وقت میں ہماراساتھ دیا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عوام کے حقوق کے حصول،ظلم وجبر کے خلاف اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیاہے۔حکمرانوں کو مظلوم بلوچستان اور خاص کر گوادر کے عوام کو حقوق دینا ہوگا مچھیروں کو ٹرالر مافیاز،بھتہ خوروں،کارکنان وقائدین کو جعلی وجھوٹے مقدمات،پولیس گردی سے روکھنا ہوگا حکومت وادارے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو شرپسند،دھشت گردنہ بنائیں بلکہ پرامن جدوجہدآئینی حقوق ماننے والوں کو ہم پرامن جمہوری سیاسی لوگ اور تشدد،جبر ظلم کے خلاف آئینی جمہوری حقوق چاہتے ہیں