آئندہ مرکز اور صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی،روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن قاسم علی زئی، ارباب اسد خان کاسی، خان صمد خان بادیزئی، پیپلز اقلیتی ونگ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر چوہدری شان سلامت کی قیادت میں وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر سیاسی و تنظیمی امور، اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر تمام عہدیداروں اور کارکنوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ منظم و متحرک ہوکر جدوجہد کو مزید تیز کریں حالات کا تقاضا ہے کہ عہدیدار اور ورکرز عوام میں جاکر پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور پروگرام سے آگاہ کرکے رائے عامہ کو پارٹی کے حق میں استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیوں کے کارکن اپنے پارٹیوں سے مایوس ھوکر آئے روز پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بائیس کروڑ عوام نے دیگر پارٹیوں کے دعوے اور وعدے دیکھ کر مایوس ھوچکے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو ان سنگین معاشی صورتحال سے نکالنے کیلئے نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ کارکن متحد و محترک ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ انکی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور آئندہ مرکز اور صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔