کوئٹہ ، سمیت مختلف اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آئل ڈپوسے بلوچستان کو پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل کردی گئی جس کے باعث کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے، شہر کے پمپس کے پاس تین دن کا پیٹرول اسٹاک باقی رہ گیا، فوری سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو جائے گی۔آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی کے مطابق آئل ڈپو سے بلوچستان کو پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے آئل کمپنیز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بحال نہ ہوسکی، میر شمس شاہوانی کاکہناہے کہ شہر کے پمپس کے پاس تین دن کا پیٹرول اسٹاک باقی رہ گیا، فوری سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو جائے گی، قاسم پورٹ پر 10 ہزار گاڑیاں ری فلنگ کیلئے کھڑی ہیں، سپلائی بحال ہونے کی صورت میں بھی بلوچستان میں 4 دن بعد پیٹرول دستیاب ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے