ڈی سی واشک کا ماشکیل لیویزتھانہ اور نادرا دفترکا دورہ زلزلہ متاثرین کی امدادی رقوم کے عمل کو تیزکرنے کی ہدایت
ماشکیل(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی کا ماشکیل لیویز تھانہ نادرا آفس اور ماشکیل زلزلہ متاثرین کی امدادی رقوم کے حوالے سے قائم ڈسٹریبیوشن سینٹر کا دورہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی نے اس موقع پر ماشکیل نادرا آفس/لیویز تھانہ اور ماشکیل زلزلہ متاثرین کی امدادی رقوم کے حوالے سے قائم ڈسٹریبیوشن سینٹر کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل مصور احمد اچکزئی سیاسی و قبائلی رہنما میر حاجی عبدالکریم ریکی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی نے اسٹاف کو ہدایت کی کہ زلزلہ متاثرین کی امدادی رقوم کے عمل کو تیز کریں اور لوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے نادرا آفس میں اسٹاف نے مسائل کے متعلق انہیں آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر واشک نے کہا کہ نادرا آفس کے مسائل کو حل کریں گے انہوں نے اسٹاف کو ہدایت کی کہ لوگوں کو نادرا کے متعلق درپیش مسائل کو حل کریں اور اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں بعدازاں ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی نے لیویز تھانہ ماشکیل کا دورہ کیا لیویز تھانہ کے انچارج اور لیویز فورس کے نوجوانوں نے لیویز تھانہ ماشکیل کی خستہ حالی لیویز تھانے کی اپ گریڈیشن لیویز فورس کے یونیفارم اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ ماشکیل لیویز تھانہ انتہائی خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہے جو کہ اب رہائش کے قابل نہیں رہی ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی درخواست کرونگا تاکہ ماشکیل لیویز تھانہ کا کام جلد شروع کریں انہوں نے کہا کہ ماشکیل پسماندہ سرحدی تحصیل ہے دورے کا مقصد علاقے کے لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے۔