کوئٹہ میں آٹا اور سبزیوں کے بعد مرغی گوشت اور پیازکی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹا اور سبزیوں کے بعد مرغی گوشت اور پیازکی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے شہر میں پیاز فی کلو 200 روپے سے 250 روپے جبکہ مرغی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرانفروشی بے قابو جن کی طرح منڈلانے لگی پرائس کنٹرول کمیٹی اپنے ہی جاری کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوتی نظر آرہی آٹا اور سبزیوں کے بعد اب کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں پیاز اور مرغی کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچیں شہر میں اس وقت پیاز 250 روپے فی کلو تک جا پہنچا جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتا نظرآرہا ہے دوسری جانب مرغی کی قیمتوں کو بھی اچانک پر لگ گئے شہر میں مرغی کا گوشت 580 سے لیکر620 روپے تک فروخت ہونے لگا تاہم اس حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے نہ کوئی موقف سامنے آیا ہے اور ہی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی کارروائی کی گئی ہے عوامی حلقوں اشیا خوردنوش کی بے پناہ بڑھتی قیمتوں کی ذمہ داری حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ایک سوچے سمجھے صوبے تحت مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا جارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے