امن و امان صحت تعلیم آبنوشی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ڈپٹی کمشنر مستونگ

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت عوامی و علاقائی مسائل پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں کے متعلقہ سربراہان سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ڈسٹرکٹ مستونگ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈسٹرکٹ مستونگ میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل پر کھل کر بات چیت کی گئی اور ڈپٹی کمشنر کو بجلی پانی گیس تعلیم صحت سمیت دیگر سیکٹرز پر اپنے اپنے مسائل و مشکلات سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر درخواستیں پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سائلین کے درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیئیتفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ندیم شاہ بخاری کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے آڈیٹوریم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، اور مسائل کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے گئے اور مسائل کے حل کیلئے اعلی حکام کو رپورٹ ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیاسی رہنماؤں و عوام نے کھلی کچہری میں مستونگ کے عوام کو درپیش مختلف بنیادی مسائل کے حوالے سے درج شکایات جمع کرائی کھلی کچہری میں ایس پی مستونگ محمد نعیم اچکزئی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقدوس آبی زئی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالمالک شاہوانی چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال ڈاکٹر سعید میروانی ایکسیئن بی اینڈ آر (بلڈنگز) محمد اکرم خواجہ خیل ایکسیئن بی اینڈ آر (روڈز) محمدایوب لانگو ایکسیئن پی ایچ ای آغا عارف شاہ ایس ڈی او پی ایچ ای حاجی امان اللہ شاہوانی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر منجمنٹ حاجی فقیر مِمد علیزئی ڈپٹی ڈائریکٹر رزاعت رسرچ محمد حنیف ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ریاض مینگل ایس ڈی او ایم ایم ڈی عدنان اچکزئی ایکسیئن واپڈا عارف ساسولی،زونل میجر سوئی سدرن گیس کمپنی حاجی سلیم چیف سینیٹری انسپیکٹر میونسپل کمیٹی شارخ علیزئی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالمنان رند زراعت آفیسرز محمد اسلم علیزئی دانش سلیم منور احمد ظہور کھوسہ و دیگر موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے عوامی شکایات پر تفصیلی جواب دیا، کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال و چوری ڈکیتی کے واقعات، گیس پریشر کی کمی، بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور ٹرپنگ، شہر میں تجاوزات و ٹریفک کے مسائل، گرانفروشی، اور منشیات جیسی لعنت اور واٹر سپلائی اسکیم کی وجہ سے بازار کی سڑکوں کی حالت زار، صحت و تعلیم کے مسائل سمیت دیگر اہم بنیادی عوامی مسائل پر تفصیلی طور پر گفتگو کی گئی۔ سیاسی رہنماء میرسکندر خان ملازئی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں فیمیل ڈاکٹر کی موجودگی کے باوجود خواتین کا الٹراساؤنڈ مرد ڈاکٹر کے کرنے پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا، علاوہ ازیں میڈیا نمائندوں نے بھی اہم عوامی مسائل پر آفیسران سے سوالات کئے جنکے آفیسران نے خندہ پیشانی سے تفصیلی جوابات دیئے۔ایکسیئن کیسکو نے کہاکہ کہ سٹی فیڈرز میں جلد اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے بجلی کے مسائل حل ہونگے، گیس کے مسائل پر زونل منیجر حاجی سلیم نے کہاکہ اسوقت مستونگ عوام کے 95 کڑور روپے واجب الادا ہے اسکے باوجود ہماری ہر ممکن کوشش ہیکہ گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شعیب اکرم کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں میرے ساتھ آر ایم او اور دیگر نہیں ہے اور مجھے تمام مسائل کیلئے اکیلے دوڑ دھوپ کرنا پرتی ہے ڈپٹی کمشنر نے ہر سائل کی سہولت کے بارے میں متعلقہ محکموں سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سائلین کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے سربراہ کو فوری لوگوں کے مسائل حل کرنے کی تاکید کی کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور انھیں آپس میں مل بیٹھ کر خوش اسلوبی سے حل کرنا ہے اور باہمی رابطہ ایک دوسرے کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان صحت تعلیم آبنوشی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیئے ضلعی انتظامیہ انتہائی متحرک ہیں اس میں کافی حد تک ہمیں کامیابی حاصل ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی قیام امن کے بغیر ممکن نہیں اگر علاقے میں کسی شہری کی جان و مال عزت النفس محفوظ نہیں تو پھر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اور عوام بھی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ سائلین کا بروقت حل نکال کر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ رلیف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے