بی این پی کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،شکیلہ نوید دہوار

مچھ(ڈیلی گرین گوادر)ایم پی اے و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ بی این پی کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنا ہراساں کرنا اور وراثت سے محروم رکھنا مکروہ عمل ہے خواتین جائیداد میں برابر کی شریک اور اس کا باقاعدہ قانون بھی موجود ہے خواتین کو حق دلانے کیلئے معاشرے کے ہر باشعور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے غیرت کینام پر خواتین کا قتل فرسودہ نظام ہے جام کمال نے اپنے دور حکومت میں مظالم ڈھائے ان کے دور حکومت میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون رکن اسمبلی پر ایف آئی آر کاٹی گئی بی این پی جام کمال کے ڈھائے گئے مظالم اور انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے ان کو ہٹانے میں شامل ہوئی لیکن موجودہ حکومت کی اتحادی نہیں ہے خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانا میرا فرض ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سمالانی کالونی مچھ میں اپنے تنظیمی دورے کیموقع پر بلال سمالانی ہاس مچھ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسموقع پر ان کے ہمراہ بی این پی کے مرکزی کمیٹی کی خاتون رکن شمائلہ اسماعیل ڈسٹرکٹ خواتین سیکرٹری کوئٹہ منورہ سلطانہ سمالانی بی این پی بولان کے آرگنائزر امین دانش بلال احمد سمالانی دینار خان سمالانی بہاول خان سمالانی ولی بابرسمالانی بابو خیر جان سمالانی محمد عمر سمالانی بھی تھے جبکہ اس سے قبل شکیلہ نوید دہوار نے سمالانی کالونی کالونی میں خواتین یونٹ کا باقاعدہ افتتاح اور خواتین کو درپیش مسائل بھی سنے خواتین نے ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور انھوں نے ریلوے اسٹیشن مچھ کا دورہ بھی کیا مسافروں کے مسائل بھی دریافت کیے انھوں نے کہا کہ بی این پی محکوم اقوام کی نمائندگی و نمائندہ جماعت اور ان کیلئے جدوجہد کررہے ہیں بلوچستان میں کسی بھی خاتون کیساتھ کوئی زیادتی ہوتو ان کیلئے ہماری جماعت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی ہے خواتین کو جائیداد میں حق دینے سے متعلق قانون موجود اورلاگو ہے خواتین جائیداد اور وراثت میں برابر کا شریک ہے شعور نہ ہونے کیوجہ سے خواتین جائیدداد اور وراثت سے محروم ہیں جس کیلئے زہن سازی کی ضرورت ہے معاشرے کی ہر باشعور افراد کو چائیے کہ وہ اپنے کردار ادا کرے تاکہ لوگ بخوشی اپنے خواتین کو جائیداد وراثت میں حصہ دیدے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا اپنا رسم ورواج ہے کیونکہ بلوچستان محبتوں کا گہوارہ رہا ہے اورمختلف قوموں کا ایک گلدستہ ہے جہاں تک قبائلی نظام کی بات ہے تو ہمارا یہ ایک بہترین نظام ہے جس کے زریعے معاملات حل ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ معاشرے میں انفرادی طور پر کچھ خامیاں موجود ہیں جس کو آپ قبائل نظام سے نہیں جوڑ سکتے بلوچستان میں چند بیلٹ میں غیرت کے نام پر خواتین کا قتل ایک فرسودہ اور مکروہ عمل ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی لیکن پی ڈی ایم اے کے اس دوران کارکردگی انتہائی مایوس کن رہے بی این پی نے ڈونرز اور اپنی مدد آپ کے تحت مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا اور لوگوں کوضروری سامان وغیرہ فراہم کی لیکن پی ڈی ایم اے نے لوگوں کیساتھ کوئی تعاون نہیں کیا سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں ان کو اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کرنا حکومت کا فرض ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جام کمال کے دور میں مجھ پر ایف آئی آر کاٹی گئی اور 14دنوں تک تھانے میں رہی بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون رکن پر ایف آئی آر کاٹی گئی جام کمال نے اپنے دور میں مظالم ڈھائے اور بی این پی کیخلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آئے بی این پی نے جام کمال کو ہٹانے میں کردار ادا کیا لیکن میں عبدالقدوس بزنجو کو برا نہیں کہہ سکتی بی این پی ان کی حکومت کا اتحادی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ باپ پارٹی تیزی سیاسی یتیم ہورہے ہیں موسمی پرندے ہر چار سال میں پارٹی تبدیل کرتے ہیں ان کو وزارتوں سے سروکار ہیں عوام سے نہیں جو بندہ اپنے دس سال کسی پارٹی کو نہیں دے سکتے تو وہ عوام کیلئے کیا کریں گے انھوں نے کہا کہ بی این پی محکوم اقوام کیلئے جدوجہد کررہی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے